Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پنجاب میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں 6 جون سے شاپنگ اور پولی تھین بیگز سمیت ہر قسم کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آج پنجاب اسمبلی کے فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور آئندہ چار ماہ میں صفائی کا جامع منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق کے مطابق صفائی کا نظام تحصیل کی سطح پر نافذ کیا جائے گا، ہر گھر سے کچرا اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو روزانہ صاف کیا جائے گا، اور نئے نظام کے تحت تقریباً ایک لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی ۔

وزیر موصوف نے یہ بھی اعلان کیا کہ پنجاب میں کچرے کو ڈمپ کرنے کیلئے لینڈ فل سائٹس قائم کی جا رہی ہیں اور 2000 سے زائد واٹر سپلائی سکیمیں آلودگی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں