اسلام آباد :قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے نمائندے اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔ شاہد خٹک نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے سیٹ پر آکر زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہہ ڈالے،زرتاج گل نے اسپیکر کے چیمبر میں رو رہی ہیں۔
اس سے قبل طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران زرتاج گل بہاولپور کا ذکر کرتی رہیں، وہ بہاولپور یونیورسٹی فوٹو سکینڈل کا حوالہ طارق بشیر چیمہ کو دیتی رہیں۔ اپنی تقریر کے بعد طارق بشیر چیمہ زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھ گئے۔ اور زرتاج گل سے کچھ الفاظ کہے۔
مزید پڑھیں: سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی آ گئی
طارق بشیر چیمہ کی جانب سے زرتاج گل کو کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان مشتعل ہوگئے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے۔



