Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے لاکھوں روپے کے انعام کا اعلان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے والی قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 5،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد کے لیاقت جمنیزیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ پاکستان نے پہلے دو سیٹ 21-25، 19-25 سے جیتے۔ تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے 25-20 سے واپسی کی۔ پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 14-25 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔ بعد ازاں احسن اقبال نے قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 5،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن اور ٹیم کو سنٹرل ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ٹورنامنٹ سے وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ والی بال ٹیم کا کوئی کھلاڑی اگر بے روزگار ہے تو اسے 7 دن میں نوکری دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں