کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے محمود آباد میں اسکول میں پیپر کے موقع پر چھریوں کے وار سے 4 طالبعلم زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والوں میں حمزہ، حسن، جنید اور عادل شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں :’ریاضی میں بی اے کرنے والے‘ 17 گریڈ کے افسر کا بھری عدالت میں مذاق بن گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحان دینے کے بعد طلباء کا اسکول میں جھگڑا ہوا، چاروں اسٹوڈنٹس نے ایک دوسرے پر چھریوں سے وار کیا، زخمی ہونے کے بعد انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
