Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ اداروں کو اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر داخلہ نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے کو اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر تمام تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سی ڈی اے کو بلا تفریق آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔حکام نے سنگجانی ساسنگ میں تجاوزات مسمار کر کے دوسری فیکٹری سیل کر دی۔

حکام کے مطابق 24 کنال رقبے پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے فارم ہاؤس کو مسمار کر دیا گیا۔ڈی سی اور سی ڈی اے کی سربراہی میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ قبل ازیں وزیر داخلہ نے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعلان کیا۔

کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز (پی سی جی) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران وزیر داخلہ کو کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی، جس میں کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاں پوری کرنے اور ہر قسم کی سمگلنگ بالخصوص انسداد منشیات کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں