پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم خریدی گئی ہے۔ کسانوں سے 3900 روپے فی من گندم خریدی جا رہی ہے، خریداری کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔
مزیدپڑھیں:سولر پینل کی قیمتوں میں اضافہ شروع،کتنااضافہ ہوا؟جانئے
محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ مقامی کاشت کاروں سے 14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی، صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے لیے 22 مراکز ہیں۔


