اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آج ایران روانہ ہوں گے۔صدر ابراہیم رئیسی اپنے سات ساتھیوں سمیت وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اتوار کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای ، صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی نماز جنازہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے تہران یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں ادا کی جائے گی۔ابراہیم رئیسی کو جمعرات کو مشہد مقدس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا
ایس سی او میں مرحوم ایرانی صدر رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کے دیگر سینئر وزراء بھی ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایرانی سپریم لیڈر، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خامنہ ای سے ملاقات کریں گے
اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نماز جنازہ میں شرکت کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوں گے۔



