لاہور(نیوزڈیسک)نوازشریف کی پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کے آئین پرنظرثانی ، ترامیم کا فیصلہ ، پارٹی قیادت نے نظرثانی اور ترامیم کیلئے7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔سیکرٹری جنرل پروفیسراحسن اقبال نے آئین کی نظر ثانی اور ترامیم کیلئے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ن لیگ کی بحالی کیلئےنوازشریف نے بڑےفیصلے کرلیے
صوبائی صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ آئینی ترامیم، نظر ثانی کمیٹی کےکنوینئر مقرر ہوگئے۔رکن قومی اسمبلی انوشےرحمن کو سیکرٹری ترامیم کمیٹی مقررکردیا گیا جبکہ کمیٹی میں سعد رفیق، اعظم نذیرتارڑ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کمیٹی میں خرم دستگیر، محسن رانجھا ،بیرسٹرظفرالحق بھی شامل ہیں۔


