Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

کراچی ،پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو اپنے فلائٹ شیڈول میں نمایاں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں تین فلائٹس تاخیر اور چھ پروازیں غیر متعینہ وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 چھ گھنٹے بیس منٹ تاخیر کا شکار رہی ، دوپہر ایک بج کر بیس منٹ پر روانہ ہونا تھا

اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز پی کے 301 چھ گھنٹے دس منٹ تاخیر کا شکار رہی اور اب شام 6 بجکر 15 منٹ پر کراچی پہنچے گی اور کراچی سے سوئی کی پرواز دو گھنٹے 10 منٹ کی تاخیر سے پہنچے گی۔پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ،کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 302 منسوخ کر دی گئی۔
موسم کی خرابی ،پی آئی اے پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، متعدد مسافر زخمی
لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 منسوخ کر دی گئی۔لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ کر دی گئی۔گوادر سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 502 منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے 503 منسوخ کر دی گئی۔گوادر سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 504 منسوخ کر دی گئی۔مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید اپ ڈیٹس کی جانچ کریں اور ضروری سفری انتظامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں