Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

گندم کی قیمتوں میں حیران کن کمی، کسانوں کو1.1ٹریلین روپے کا نقصان

اسلام آباد( نیوزڈیسک ) پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں گندم کی پیداوار میں اضافے سے گندم کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال گندم کی جو ناقدری دیکھنے میں آئی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔

حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے کے بجائے تھرڈ پارٹی کو گندم خریدنے کا موقع دیتے ہوئے آئندہ کیلئے بڑے بحران کی بنیاد رکھ دی ۔ پرائیویٹ اور تھرڈ پارٹی کے ذریعے گندم خرید کربیرون ملک سمگل کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا۔
خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی
حکومت کی طرف سے گندم نہ خریدنے پر کسان اپنی چھ ماہ کی محنت اونے پونے داموں پھینکنے پر مجبور ، جب کچھ کسانوں نے احتجاج کیا تو ان پر پولیس نے ڈنڈے برسا دیئے اور پکڑ کر جیلوں میں ڈال دیا۔اب بالآخر ان کسانوں کی آواز قومی اسمبلی تک جا پہنچی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر ڈوگر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار کر دیا۔‘‘ پاکستان کسان اتحاد کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت کے گندم نہ خریدنے سے کسان 3ہزار روپے فی من سے بھی کم قیمت میں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہوئے جس سے کسانوں کو 1.1ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ، حالانکہ حکومت کی طرف سے گندم کی قیمت 3900روپے فی من مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں