وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں کو مسترد کریں، ہم حق لینا جانتے ہیں، 15 دن بعد بتاؤں گا کہ صوبہ کس کا ہے؟ یہ کس کا بٹن ہے؟ اوربجلی کس کے پاس ہے؟ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم ان کے پابند یا غلام نہیں، ان کے رویے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی اصلاحات کر رہے ہیں، ہم خود معیشت کو بہتر کریں گے، وہ ہمیں نہیں بلا رہے، ہم ان کو ایس آئی ایف سی میں سپورٹ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :میرے پالتو کتوں کو بھی اٹھا لیا گیا ، انکا قصور کیا ؟ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرکا انکشاف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام دوست ہوگا، ہمارے پاس اپنے وسائل کو بروئے کار لانے کی کافی صلاحیت ہے، ہماری تیاری مکمل ہے، اسی لیے ہم وفاقی حکومت کے سامنے بجٹ پیش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے صوبے کے حصے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ براہ راست سرمایہ کار ہمارے پاس نہیں آئیں گے تو یہ ان کا فریب ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی کہا ہے کہ ہم ان سے مزید سرمایہ کار لا سکتے ہیں، اگر انہیں ہماری ضرورت نہیں تو ہمیں بھی ان کی ضرورت نہیں، ہماری تیاری مکمل ہے، اسی لیے ہم وفاق کے سامنے بجٹ پیش کر رہے ہیں۔


