Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

حکومت کا ملک بھر کے طلبہ کے لیے آن لائن ایجوکیشن پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے طلباء کے لیے آن لائن ایجوکیشن پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی اور ٹیلی کام) کو آن لائن پورٹل تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے تیار کیا جانے والا مجوزہ پورٹل طلباء کو تعلیمی وسائل، ورچوئل لرننگ ماحول تک رسائی میں مدد دے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں‌کی چھیٹوں کا اعلان

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام اور وفاقی وزارت تعلیم مشترکہ طور پر پورٹل تیار کریں گے، آن لائن پورٹل ایک ماہ میں تیار کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی نے اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں