Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی اجازت کا قانون عدالت میں چیلنج

پہلی بیوی سے دوسری شادی کی اجازت کے قانون کو وفاقی شرعی عدالت لاہور میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست میں وزارت قانون، اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلافِ اسلام ہے۔

 مزید پڑھیں: توہینِ مذہب کا الزام،مشتعل افراد کا گھر میں گھس کر ایک شخص پر تشدد ، دیکھیں

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا، آئین کے مطابق اسلام مخالف قانون کو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحقیق کے مطابق 35 سال کی عمر کی تلخ خاتون شادی کی منتظر ہے، عدالت پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو خلاف اسلام قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں