Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

وزیر اعلیٰ پنجاب صنعتوں کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہم

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا اور ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرِصدارت اسپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس ہوا۔

مریم نواز نے انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدپڑھیں:مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی اس سال یوم عرفہ پر خطبہ حج دیں گے

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو سہولتیں دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں، انڈسٹریل اسٹیٹس کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں،انڈسٹریز کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنا یا جائے گا۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو ان ہی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جن کے لیے قائم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں