مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)مسجدالحرام کے امام وخطیب شیخ ماہر المعیقلی اس سال یوم عرفہ پر خطبہ حج دیں گے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایوان شاہی نے شیخ ماہر المعیقلی کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔
مزیدپڑھیں:یوم تکبیر پر عام تعطیل،کراچی میں میٹرک کا کل ہونے والے پرچہ ملتوی
سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ کو 34 مرتبہ خطبہ حج دینے کا اعزاز حاصل ہے۔
گزشتہ سال علما بورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید نےخطبہ حج دیا تھا۔

