راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر آرمی چیف نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کے لیے ملک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیں : شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار، وفاق سے جواب طلب
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی۔
جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے آذربائیجان کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کی تعریف کی اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔



