Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار، وفاق سے جواب طلب

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے معزز ججز کو کالی بھیڑین کہنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس وحید خان لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کو کالی بھیڑیں کہنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس وحید خان نے وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس وحید خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی یہی سوال اٹھایا تھا۔ ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل نے واضح کیا تھا کہ وزیراعظم نے یہ بات موجودہ ججز کے بارے میں نہیں کہی جس پر عدالت نےاستفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس تحریری آرڈر موجود ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے
وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تحریری آرڈر سپریم کورٹ سے موصول نہیں ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 28 مئی کو اپنی تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑیں قرار دیا۔ یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اورآزادی کمزور کرنے اورتوہین عدالت کے مترادف ہے۔ شہباز شریف کے خلاف ایسے توہین آمیز کلمات کی بنیاد پرقانونی کارروائی شروع کی جائے

یہ بھی پڑھیں