Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانےکی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ، پی ٹی اے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ساتھ فون لانے پر جو ٹیکس دینا پڑتا تھا اس کو ختم کردیا گیا ہے اب اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ کوئی بھی فون لاسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے، پی ٹی اے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے بیرون ملک سے پاکستان فون لانے پر ٹیکس لاگو ہے اور اس کو ختم نہیں گیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں