Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ کیلئے گرین سگنل مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کیلئے وزیراعلیٰ کو گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا مکمل سالانہ بجٹ 19 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام پی ٹی آئی اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور صوبائی بجٹ کی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی خواہش تھی کہ بجٹ کی تیاری سے قبل عمران خان سے مشاورت کی جائے، تاہم اس حوالے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے باوجود صوبے کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوامی مفاد اور صوبے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ مرتب کیا گیا ہے اور ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس سے صوبے کو نقصان پہنچے۔

مزید پڑھیں۔ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، کریملن کے قریب آئل ریفائنریاں شعلوں کی نذر

یہ بھی پڑھیں