Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

ایران امریکا معاہدہ ، 4 روز کے دوران 2 کھرب ایرانی ریال کی خرید و فروخت

تہران(نیوز ڈیسک)ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے پر دستخط کے بعد کے 4 روز کے دوران میں ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید و فروخت ہوئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے مابین معاہدے کے پہلے روز 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ہوئی تھی۔

اب اطلاعات ہیں کہ ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد کے 4 دن کے بعد ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی ریال کی طلب اور قیمت میں بھی مسلسل نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے دو روز قبل بتایا تھا کہ ایک ہی روز میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی مالیت میں تقریباً 1500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی قیمت 4000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مثبت پیش رفت برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں ایرانی ریال مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔

واضح رہے بڑے ٹریڈرز اور انفرادی سرمایہ کار بڑا منافع حاصل ہونے کی امید پر ایرانی ریال خرید رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں