Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کر گئے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق اسلم آر خان کئی دن سے علیل تھے، چند دن قبل طبیعت ناسازی پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسلم آر خان گزشتہ 6 دہائیوں سے پی آئی اے کے ساتھ منسلک رہے، انکا مقام ادارے کے لیے شفیق والد جیسا تھا۔

پی آئی اے کی تنظیم نو اور اسکو واپس منافع میں لانے میں مرحوم کے لیے گئے فیصلوں کا بہت عمل دخل تھا، اسلم آر خان وقت پر مشکل فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور ساتھ ہی وہ فلاحی کاموں کی سرپرستی بھی کرتے تھے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اسلم آر خان کے انتقال سے مجھ سمیت پوری پی آئی اے سوگوار ہے، اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے، ایسے شخصیات کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات تھی۔

مرحوم کا نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ انکی رہائش گاہ خیابان غازی ڈیفنس کراچی میں ادا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔ایران امریکا معاہدہ ، 4 روز کے دوران 2 کھرب ایرانی ریال کی خرید و فروخت

یہ بھی پڑھیں