Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

وزیراعظم کی کفایت شعاری اقدامات میں 30 جون تک توسیع کی منظوری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری اقدامات میں 30 جون تک توسیع کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات میں 30 جون تک توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سرکاری گاڑیوں میں ایندھن کے استعمال میں 50 فیصد کمی میں 30 جون تک توسیع دیدی گئی ہے۔ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے کے احکامات میں بھی 30 جون تک توسیع دیدی گئی۔سرکاری افسران اور حکام کے غیر ملکی دوروں پر بھی پابندی 30 جون تک برقرار رہے گی۔

خصوصی کمیٹی کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ کیلئے گرین سگنل مل گیا

یہ بھی پڑھیں