Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

پروٹیکٹڈ صارفین پالیسی میں تبدیلی نہیں، پاور ڈویژن کی اہم وضاحت

اسلام آباد: پروٹیکٹڈ صارفین پالیسی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بعد پاور ڈویژن نے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے لیے موجودہ پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق وہ صارفین جو مسلسل چھ ماہ تک ہر ماہ 200 یونٹس یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بدستور پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری میں شامل رہیں گے اور انہیں حکومت کی مقررہ سہولتیں اور رعایتی ٹیرف حاصل ہوتا رہے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ پروٹیکٹڈ صارفین سے متعلق مختلف سوشل میڈیا پوسٹس اور افواہوں میں کیے جانے والے دعوے درست نہیں ہیں۔ عوام صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں۔

پاور ڈویژن نے واضح کیا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری کے لیے بنیادی شرط یہی ہے کہ صارف کا بجلی کا استعمال مسلسل چھ ماہ تک 200 یونٹس یا اس سے کم رہے۔ اس حوالے سے موجودہ قواعد و ضوابط میں کوئی نئی ترمیم یا تبدیلی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں بعض رپورٹس میں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ اگر کسی ایک ماہ میں 200 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کی جائے تو صارف فوری طور پر پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے خارج ہو جائے گا، تاہم پاور ڈویژن کی وضاحت کے بعد یہ ابہام دور ہو گیا ہے۔

حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے استعمال اور بلنگ سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں یا پاور ڈویژن کے سرکاری اعلانات سے ہی رہنمائی حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں