Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

قربانی کے جانورں کی فروخت کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا حکم آگیا

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور وں کی فروخت پر فیس عائد کرنے سے روک دیا۔انہوں نے عارضی مویشی منڈیوں میں صفائی کا خاص انتظام کرنے اور عید کے دنوں میں شہر وں کو مکمل صاف رکھنے کے لئے خصوصی تیاری کا حکم دے دیا۔

جمعہ کے روز لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول اور دیگر اہم امور کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں عید الاضحی پر قربانی کے لئے جانور فروخت کی غرض سے لانے والے بیوپاریوں سے کوئی فیس وصول نہ کی جائے۔

اس اجلاس میں صوبہ کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ہر شہر میں صرف مقررہ مقام پر ہی مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی جائے۔

مزیدپڑھیں:پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں