Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

لاہور ، آج یوم تعلیم کےموقع پرموٹر سائیکل سواروں کا چالان نہ کرنے کا فیصلہ، دیکھیں خبر

لاہور میں آج یوم تعلیم کے موقع پر ٹریفک وارڈنز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لوگوں کا چالان نہیں کریں گے بلکہ انہیں صرف تنبیہ کریں گے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ یوم تعلیم منانے کا مقصد لوگوں کو اپنی غلطیوں کا احساس دلانا اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہے۔

سی ٹی او نے کہا ہے کہ آج دی مال، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔

جہاں مرد و خواتین وارڈنز لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں