Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج 04جون بروزمنگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم (شام/رات) میں گلگت بلتستان ، کشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں ا ٓندھی/گرد آلود ہوائیں کا امکان ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم اور آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان اور کرم میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔.

یہ بھی پڑھیں