Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج 06جون بروزجمعرات پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم بالائی/ وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں خضدار، قلات، جھل مگسی، سبی،نصیر آباد، جعفر آباد، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی، ژوب اور گردونواح میں تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پرمزید بارش کا امکان۔ اس دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،اور ملتان میں آندھی/ جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم شام/رات میں بالائی/وسطی اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، کشموراوردادومیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرک،بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت،ٹانک ,ملاکنڈ،باجوڑ، مہمند، خیبر، ،اورکزئی، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔

.

یہ بھی پڑھیں