Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

کہاں کہاں بارش ،کہاں شدید گرمی ؟؟؟آ ج07جون بروز جمعہ المبارک پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ شام /رات میں وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور با لائی سندھ میں بھی آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ (شام/رات ) آندھی /جھکڑ چلنےا ور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں ا ٓندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ۔ تاہم شام/رات میں خضدار،قلات،جھل مگسی،سبی،نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی ،ژوب اور تربت میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی،جھنگ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان،لودھران،وہاڑی،خانیوال،ساہیوال،پاک پتن ، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں بالائی/وسطی اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے اورجیکب آباد، لاڑکانہ،سکھر،گھوٹکی،شکارپور،کشمور،خیرپوراوردادومیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرک،بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت،ٹانک،مالاکنڈ،باجوڑ، مہمند، خیبر،اورکزئی، وزیرستان اور کرم میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
.

یہ بھی پڑھیں