Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

عیدالاضحٰی ،چھٹیوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔عید الضحی 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ایسے میں سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر ان کو طویل چھٹیاں مل رہی ہیں.

تعطیلات کا شیڈول

چاندنظرآنے کے بعد 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات ہو نگی.

تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون (ہفتہ) سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں، اس طرح، سرکاری ملازمین کو لگاتار پانچ دن کی چھٹیاں ملیں گی.

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔عید الضحی 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ابوالخیر آزاد نے پریس کانفرنس میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کیااورکہا کہ آج ذوالحجہ 1445 ہجری کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کے لیے میری زیر صدارت ہوا،اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں منعقد ہوا،جس میں مرکزی کمیٹی ارکان اور زونل کمیٹی کے ارکان شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں