Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج08جون بروز ہفتہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان، مشرقی/جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں ا ٓندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ۔ تاہم شام/رات میں خضدار ،لسبیلہ، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، ژوب ، آواران، کیچ اورپنجگورمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، فیصل آباد، شیخوپورہ ،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان،صادق آباد،لودھراں،وہاڑی،خانیوال،ساہیوال،پاک پتن ، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں تیز ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں سکھر،گھوٹکی،شکارپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اوروزیرستان میں تیز ہوائیں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کاامکان ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں