Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج 11جون بروز منگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

 

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم رات میں بالائی خیبر پختونخوا چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعد از دوپہر جنو بی اضلاع میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔اس دوران شام/رات میں ژوب، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔تاہم جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم بعد از دوپہر وسطی /جنو بی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم (شام/رات )میں چترال، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
.

یہ بھی پڑھیں