Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب اچانک مؤخر کردیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کی کارکردگی کے پہلے 100 دن مکمل ہونے پروزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب ہونا تھا جو مؤخر کردیا گیا، تاہم وزیراعظم کا کل قوم سے خطاب کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کا امکان تھا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کا قوم سے آج ہونے والا خطاب مؤخر کردیا گیا ہے تاہم شہباز شریف کے کل قوم سے خطاب کا امکان ہے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم حکومت کی 100دن کی کارگردگی پر اظہارخیال کریں گے اور بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم معاشی اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر قوم کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ چین سے متعلق بھی بات کریں گے جبکہ وہ مستقبل کے لیے میگا پراجیکٹس کا روڈ میپ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں