لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے خط سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق خط کے متن میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف صاحب غلط بیان دینے بند کردیں،ایک طرف نوازشریف سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھنے کی باتیں کرتے ہیں،دوسری طرف نوازشریف کی بیٹی نے پنجاب میں بدترین مثال قائم کررکھی ہے،خواتین صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دس دس بار گرفتار کیا گیا،خواتین صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو پنجاب کی جیلیں گھمائی جارہی ہیں،یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے۔
یاسمین راشد نے کہاکہ امجد نیازی کو رہائی کے بعد گرفتار کرنا بھی سیاسی انتقام ہے،ساہیوال کے سینکڑوں کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرنا انتقام ہے،پنجاب پولیس آئی جی کے زیرسایہ شریفوں کے گھرکی باندی بن گئی،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 6بار وزیر رہنے والے میاں محمود الرشید کو ہسپتال سے بغیر علاج واپس جیل بھیج دیا، آپ وہ وقت کیوں بھول گئے جب میں آپ کے پاس ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لائی،ہم نے آپ کو باہر سے ڈاکٹر منگوانے کی بھی سہولت فراہم کی،ان کاکہناتھا کہ بجٹ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی یہ عوام سے سیاسی انتقام لیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :وزیر خزانہ ایکنک کی سربراہی سے محروم، وزیراعظم خود چیئرمین ہوں گے


