اسلام آباد(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سینیئر صحافی فہد حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فہد حسین سینیئر سیاستدان محمد زبیر کو کہتے ہیں کہ آپ کا تعارف کیسے کروایا جائے، آپ کو سابق ن لیگی کہوں سابق گورنر کہوں یا ماہر معاشیات کہوں؟ اس کے جواب میں محمد زبیر کہتے ہیں کہ میں جب کسی کو بتاتا ہوں کہ میرا پروگرام آج فہد حسین کے ساتھ ہے تو مجھے یہ تو نہیں بتانا پڑتا کہ فہد وہ جو ڈان نیوز میں ہوتے تھے یا وہ فہد جو وزیراعظم کا مشیر تھے۔
وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ امجد خان لکھتے ہیں کہ محمد زبیر نے ٹاؤٹ کو آئینہ دکھایا ہے۔
آپ کا تعارف کیسے کروں سابق ن لیگی کہوں سابق گورنر کہوں یا ماہر معاشیات کہوں ! فہد حسین ،
احمد جنجوعہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زبیر عمر نے فہد حسین کے ساتھ وہ کیا جو اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کے ساتھ کیا ہے۔
زبیر عمر نے فہد حسین کے ساتھ وہ کیا جو اسحاق ڈار نے معیشت کے ساتھ کیا
نوشین خالد لکھتی ہیں کہ محمد زبیر نے فہد حسین کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا وہ اسی کے حقدار تھے۔
اچھی ہوئی ہے فہد صاحب کے ساتھ
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔ محمد زبیر نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔
فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور میڈیاکمیونیکیشن تھے، انہوں نے 2022 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا اور اپریل 2023 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزیدپڑھیں :غلط بیانی نہ کی جائے کہ ہم مذاکرات نہیں چاہتے، عمران خان



