وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مکمل تجاویز کے ساتھ بجٹ فائنل ہوگا۔حکومت کاسائز اور اخراجات میں کمی کرنے جا رہے ہیں وزیراعظم ایک مہینے بعد دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے۔
نماز عید کے بعد فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بجٹ تجویز ہوتاہے پارلیمنٹ میں بحث ہوتی ہے، پارلیمنٹ 30 جون سے پہلے بجٹ پاس کرے گی۔وزیراعظم ایک مہینے بعد دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے، وعدے کے مطابق حکومتی اخراجات میں کمی لائی جائےگی۔ مسلم لیگ (ن) نے جب بھی ملک کو اٹھانے کی کوشش کی سازش کر کے ملک کو دوبارہ بحرانوں سے دوچار کیا گیا ۔ اب پاکستان کسی ایسی سازش کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔
پاکستان کےدوست ممالک کی مددسےآئی ایم ایف کی شرائط میں کچھ نرمی ملی ہے، مولانا فضل الرحمٰن جمہوری اور امن پسند لیڈر ہیں، جمہوریت کےاستحکام کیلئے ہمیشہ کھڑے ہوئے ہیں۔انتشاری ٹولے سے اگران کارابطہ ہوتاہےتوانتشاری ٹولہ کاایجنڈاغالب نہیں آسکےگا، مولانا کی مصالحت کے اثرات انتشاری ٹولے پر پڑیں گے، الیکشن کے نتائج کو تمام جماعتوں نے قبول کیا ہے۔جمہوریت نا مکمل ہے جب تک بلدیاتی نظام بحال نہ ہو، مسلم لیگ (ن) اس کمی کو محسوس کرتی ہے آنے والے دنوں میں اس پر کام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں اور ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے میں وزیر خزانہ اور ٹیم نے کوشش کی کہ اثرات کم سے کم ہوں، گزشتہ 16 ماہ میں آئی ایم ایف کی شرائط زیادہ سخت تھیں، ملکی بحران کی ذمہ داری ان پر ہے جنہوں نے اچھے چلتے ملک کو 2017 میں بحران سے دوچار کیا۔
مزید پڑھیں : تشدد سے زخمی اونٹ کو علاج کیلئے کراچی منتقل کر دیا گیا

