پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہر کاشف کوگرفتار کر لیا۔
پولیس نے عثمان ڈار کے ڈیرے جناح ہاؤس کو سیل کر دیا تھا ،جس کے بعد عید ملن پارٹی گھر منتقل کی گئی تھی، عید ملن کے بعد جب پی ٹی آئی رہنما باہر نکلے تو پولیس نے قیدیوں کی گاڑی میں ڈال لیا۔
تفصیلات کے مطابق مہر کاشف عثمان ڈار کے گھر عید ملن پارٹی کا کیک کاٹ کر باہر نکلے تھے، پولیس نے پہلے سے ہی عثمان ڈار کے گھر کا گھیراؤ کر رکھا تھا۔


