جہلم (نیوز ڈیسک )جہلم اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی تاہم بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ٹرپ فیڈرز کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ، اندھیرے میں ڈوب گئے۔
دوسری جانب سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، کمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔
چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ آج سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے اور بارش کے باعث درجہ حرارت میں 5 ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔



