Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی تو وزیراعظم کی معاونت احسن اقبال، اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق نے کی۔

بلاول بھٹو نے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ان کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ اورپنجاب میں بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
مزیدپڑھیں :شاندانہ گلزار نے گرڈ اسٹیشن جا کر زبردستی بجلی بحال کروادی

یہ بھی پڑھیں