Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط منظور، ادویات پر سیلز ٹیکس کی رعایت ختم ،ٹیکس عائد

حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے ادویات پر بھی ٹیکس عائد کردیا۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے ہربل اور ہومیو پیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کردی اور سیلز ٹیکس کے 8ویں شیڈول میں چھوٹ محدود کردی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ آٹھویں شیڈول میں ہربل اور ہومیو ادویات پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا جبکہ نزلہ، زکام اور کھانسی کے جوشاندے پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔

اسکے علاوہ ہربل کی سیکڑوں ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے جبکہ ہربل معجون، مربے اور سفوف پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کارضوان سعید کو واشنگٹن میں نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں