Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

کراچی(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے نو اور دس محرم کوڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

نوٹی فکیشن مطابق 12 سال سے کم عمر،بزرگ اورصحافیوں کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ نےلاؤڈ اسپیکرکے بےجا استعمال پر پابندی عائد کردی جبکہ پابندی سندھ ساؤند سسٹم ایکٹ2015 کے تحت عائد کی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نےڈرونزاڑانے پر بھی پابندی عائد کردی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محرم کی مجالس اور جلوس کےدوران ڈرونزاڑانے پرپابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں بغیراجازت جلوس، مجالس اورتعزیے کے جلوسوں پربھی پابندی ہوگئی، لائسنس یافتہ ہتیھارساتھ لےکرچلنےپربھی پابندی عائد ہوگی۔
مزیدپڑھیں :چائے میں بسکٹ ڈبو ڈبو کر کھانے والےہوشیار ہو جائیں

یہ بھی پڑھیں