Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج 02جولائی بروزمنگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

موسم کی صورتحال

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی /وسطی پنجاب اور جنوبی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بارکھان، خضدار، آواران، لسبیلہ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

پنجاب

منگل کے روز مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، اٹک، منڈی بہاؤالدین ، گجرات،گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال ،سیالکوٹ، فیصل آباد ،ساہیوال، میانوالی، خوشاب،سرگودھا،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،پاکپتن،ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، بہاولپور اوربہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم مٹھی، بدین، عمرکوٹ اور میر پور خاص میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔ تاہم بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، کرک، خیبر، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔

یہ بھی پڑھیں