موسم کی صورتحال
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ صبح اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل ،بارکھان اور خضدار میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی، خوشاب،سرگودھا منڈی بہاؤالدین ، گجرات،گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال ،سیالکوٹ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال اورنور پور تھل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔ جبکہ بہاولپور،بہاولنگر ، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان ،ملتان اور خانیوال میں بعداز دوپہر جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنےکا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں مٹھی، بدین، عمرکوٹ ، تھرپارکر اور میر پور خاص میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر، باجوڑ اورکرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
.


