Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

‘چلیں عوام کے لیے مردہ خانہ مفت ہے’ کراچی کے سب سے بڑے مردہ خانے کا افتتاح اور صارفین کے تبصرے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی پڑ رہی ہے، ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ ادھر کراچی میں بھی گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران اموات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مردہ خانے میں جگہ کم ہو گئی ہے۔

ایسے میں کراچی میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین مردہ خانے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جہاں غسل سے لے کر کفن تک تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس مردہ خانے میں ایک وقت میں 1000 لاشیں رکھنے کی سہولت موجود ہے۔

مردہ خانے کے افتتاح پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ سندھ ترقی کی آخری منزل عبور کر چکا ہے۔

سندھ ترقی کی آخری منزل عبور کر چکا ہے۔
اب سندھی لوگ آرام سے مر سکتے ہیں اور مفت میں ٹھنڈی مردہ خانہ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
مظہر ذیشان لکھتے ہیں کہ مردہ خانہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو کراچی جتنا بڑا نہیں ہو سکتا۔

کرن بٹ نے مردہ خانے کے افتتاح کے موقع پر لکھا کہ مہنگائی کے اس دور میں مردہ خانہ کم از کم لوگوں کے لیے مفت ہے۔

علی فہیم نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا سب سے بڑا مردہ خانہ پیپلز پارٹی اور جے ڈی سی نے کراچی کو تحفے میں دیا۔

پیپلز پارٹی اور جے ڈی سی کی جانب سے کراچی کو دیا گیا تحفہ دیکھیں تو آپ کو کیا ملا؟

“ایک مردہ خانہ” بھی دنیا کا سب سے بڑا ہے۔

فرح نامی صارف کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں غریبوں سے میت کو دفنانے سے لے کر رکھنے تک ہزاروں روپے بھتہ لیا گیا، ایسے میں جے ڈی سی نے یہ اہم منصوبہ مکمل کیا ہے۔

جے ڈی سی کے سربراہ اور سماجی کارکن ظفر عباس نے کہا کہ کراچی میں روزانہ بہت سے لوگ مرتے ہیں اور ایدھی کے پاس 300 مردہ رکھنے کی گنجائش تھی، اس لیے شہر کو ایک بڑے مردہ خانے کی ضرورت تھی، اس لیے ہم نے یہ اقدام کیا۔
مزیدپڑھیں :عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ،روٹی کھانامشکل، ریٹائرڈ افسران نے 80 لاکھ کے موبائل خرید لیے

یہ بھی پڑھیں