Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج 05جولائی بروزجمعہ المبارک پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ:

05 سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

موسم کی صورتحال

کشمیر، شمال مشرقی / وسطی پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش ۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ جبکہ بعد از دوپہر اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں کوئٹہ، زیارت ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب،بارکھان، کوہلو،شیرانی ، موسیٰ خیل ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

پنجاب

مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین ، گجرات،گوجرانوالہ، نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال ، سرگودھا اورخوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزیدبارش کا امکان ۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ جبکہ شام/رات میں میانوالی، بھکر،لیہ،تونسہ ،راجن پور،ڈی جی خان، ملتان،خانیوال،پاکپتن، بہاولنگر اوربہاولپور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔تاہم سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد، دادو اور گردونواح میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

خیبر پختونخواہ

بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ،دیر،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، ٹانک، خیبر، مہمند،باجوڑ،کرم ، لکی مروت،وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

یہ بھی پڑھیں