Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

اے پی سی میں شرکت، بانی پی ٹی آئی کی ہاں پر حکومت کا ردعمل بھی آ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ عزم استحکام سے متعلق کل جماعتی کانفرنس(اے پی سی) پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو بلایا جائے گا اور تمام کو ہی شرکت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اے پی سی میں شرکت کا اعلان خوش آئند ہے، اللّٰہ کرے وہ اس پر قائم رہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈیجیٹلائزیشن شروع ہوگئی ہے، ایسے 45 لاکھ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے، جو استعداد کے باوجود ٹیکس نہیں دے رہے۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے 4 ہزار انڈر انوائسنگ کے کیسز کی نشاندہی ہوئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شکیل تنولی کی حادثے میں ہلاکت کی شفاف تحقیقات کرے، جس کے والد نے کہہ دیا کہ وہ اپنے بیٹے کا خون معاف نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں