Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کے بیان پر ترجمان حکومت سندھ گنہور خان اسران کا ردعمل سامنے آ گیا

ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کی تباہ کرنے والے مصطفی کمال ہیں، بلدیہ فیکٹری میں ڈھائی سئو معصوم انسانوں کو زندہ جلانے والے متحدہ کے بھرتی کردہ بلدیہ ملازمین تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر ایم کیو ایم کی حکمرانی بدعنوانی، بھتہ خوری، تشدد، بوری بند نعشوں اور سیکٹرز کے نام پر ٹارچر سیلوں پر مبنی رہی ہے، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں رکاوٹ ڈالنے اور صنعتوں تو ملک بدر کروانے میں متحدہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پر برسوں تک دہشت سے راج کرنے والے ویسٹ مینجمنٹ، پانی کی قلت، اور پبلک ٹرانسپورٹیشن کے مسائل تک حل نہ کر سکے، ایم کیو ایم والے الزام تراشی سے پہلے ریکارڈ چیک کر لیا کریں

گنہور خان اسران نے کہا کہ بطور سٹی ناظم مصطفی کمال نے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو چن چن کر بلدیاتی اداروں، واٹر بورڈ، کے ایم سی اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھرتی کیا، شہر کو بوری بند نعشوں کا تحفہ دینے والے آج شہر کے لئے ماتم کناں ہیں، متحدہ کی جانب سے کراچی کے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کن راستے پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے،

انہوں نے کہا کہ کامیابیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کا استعمال دنیا بھر میں ایک عام رواج ہے،دنیا بھر میں حکومتیں عوام کو اپنے اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے اشتہارات کا استعمال کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں