Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کے اندازوں کے برعکس ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار ہفتہ وار بنیادوں پر جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی طور پر سالانہ مہنگائی کی شرح 23.59 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 5 اشیاء سستی اور 17 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 70.77 فیصد مہنگا، 20 کلو آٹے کے تھیلے 188 روپے 44 پیسے، چنے 9 روپے اور دال 9 روپے مہنگی، زندہ مرغی 7 روپے مہنگی ہو گئی۔ فی کلو جبکہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 11 روپے فی کلو کمی ہوئی اور آلو، انڈے، کیلے اور سادہ روٹی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزیدپڑھیں :کیا ملک میں نکاح رجسٹریشن کاپرانانظا م ختم کرکے نیانظام لایاجارہاہے؟

یہ بھی پڑھیں