Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

کیا ملک میں نکاح رجسٹریشن کاپرانانظا م ختم کرکے نیانظام لایاجارہاہے؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان میں نکاح رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، ایسی خبریں سوشل میڈیا پر مسلسل گردش کر رہی ہیں، اس معاملے میں کتنی صداقت ہے؟

ملک میں نکاح رجسٹریشن کے نئے نظام کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ ملک میںنکاح رجسٹریشن کو ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ایک ٹیب متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت نکاح خواں کا اکاؤنٹ بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ نکاح کی فیس دولہا جمع کرائے گا۔ اور گواہوں کے شناختی کارڈ اسکین کرکے نکاح کا بائیو میٹرک کیا جائے گا۔ شناختی کارڈ اسکیننگ اور انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کے بعد گواہوں کو قابل قبول کیا جائے گا۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس سارے عمل کے دوران دلہا کی تصویر بھی مولوی صاحب ہی بنائیں گے۔ اگر دولہا فرار ہو جاتا ہے یا کسی کیس میں اشتہاری یا ٹیکس چور بن جاتا ہے تو دولہے کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جائے گا کیونکہ ٹیب کی تصویر کا لنک نادرا سے منسلک ہو گا۔

اس خبر کی تصدیق کے لیے جب نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر سعید سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ابھی تک اس قسم کی کوئی بات ان کے علم میں نہیں آئی۔ کیونکہ یہ سارا نظام کس طرح کام کرے گا، یہ تمام معلومات صوبائی حکومتوں سے متعلق ہیں۔ تاہم اس میں نادرا کا کردار شناختی کارڈ کی تصدیق کا ہوتا۔ اور نادرا کا کام اس پورے سسٹم کے لیے ایک سافٹ ویئر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے آج تک ہم سے اس حوالے سے کسی نے بات نہیں کی۔ اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ نادرا سے مشورہ کرتے۔ تو کم از کم ہمارے پاس اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
مزیدپڑھیں :عوامی صدر ہونےکادعویٰ کرنیوالے آصف زرداری نے 20مہنگی گاڑیاں مانگ لیں

یہ بھی پڑھیں