اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے دورہ لاہور کے لیے 20 گاڑیوں کی درخواست کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 گاڑیوں میں 5 بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں، آصف علی زرداری کی سیکیورٹی کے لیے 14 سیکیورٹی اہلکار بھی لاہور آئیں گے، سیکیورٹی اہلکار آصف زرداری کی آمد سے 2 روز قبل لاہور پہنچ جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صدر مملکت کو مزید سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آصف علی زرداری کی 9 جولائی کو لاہور آمد متوقع ہے اور آصف علی زرداری 2 روز لاہور میں قیام کریں گے، جب کہ آصف علی زرداری اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ اورپارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
مزیدپڑھیں :پاکستانی سفیر نے متحدہ عرب امارات آنے والوں کوبری خبرسنادی
