Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

پاکستانی سفیر نے متحدہ عرب امارات آنے والوں کوبری خبرسنادی

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے سے قبل تمام متعلقہ قوانین سے خود کو واقف کر لیں اور مطلوبہ دستاویزات کے بغیر سفر نہ کریں۔

مڈل ایسٹ کی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل ترمذی نے کہا کہ مطلوبہ دستاویزات کی عدم موجودگی میں یو اے ای آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فیصل ترمذی کا مشورہ ہے کہ جو بھی پاکستانی وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آتا ہے اسے پہلے یہاں قائم کاروباری ادارے سے نوکری کی آفر ہونی چاہیے۔ ملازمت کی پیشکش کی بنیاد پر آنے والوں کے لیے مشکلات پیدا نہیں ہوتیں۔

وزٹ ویزا پر ملازمت کے متلاشی افراد کو واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔ سیاح صرف گھومتے پھرتے ہیں، نوکریوں کی تلاش نہیں کرتے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ناکافی دستاویزات کی وجہ سے پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے سے روکنے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

فیصل ترمذی نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وزٹ ویزہ پر آنے والے پاکستانیوں کی طرف سے بہت سی کالیں موصول ہوتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مطلوبہ دستاویزات نہیں ہیں۔ وزٹ ویزے پر آنے والوں کے پاس ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور تین سے پانچ ہزار درہم ہونا چاہیے۔

بہت سے لوگ یہ سوچ کر یو اے ای آتے ہیں کہ ایک بار وہ وہاں پہنچ جائیں تو انہیں کوئی نہ کوئی نوکری مل جائے گی۔ ایسے لوگوں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فیصل ترمذی نے خبردار کیا کہ صرف پناہ کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات آنا اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے۔
مزیدپڑھیں :ٹیسلا چین کی سرکاری کار ہوگی

یہ بھی پڑھیں